ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بہار:نابالغہ سے ریپ کے ملزم راج بلبھ کو ہائی کورٹ سے ضمانت

بہار:نابالغہ سے ریپ کے ملزم راج بلبھ کو ہائی کورٹ سے ضمانت

Sat, 01 Oct 2016 12:32:19    S.O. News Service

پٹنہ، 30؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )پٹنہ ہائی کورٹ نے جمعہ کو ایک اہم فیصلے میں نابالغہ سے ریپ کے ملزم نوادہ کے آر جے ڈی ممبر اسمبلی راج بلبھ یادو کو ضمانت دے دی۔راج بلبھ یادو ابھی نالندہ کے بہارشریف کی جیل میں بند ہیں۔ان پر فروری میں ایک طالبہ نے ریپ کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔الزام تھا کہ اپنے واقف کار کے ذریعے اس لڑکی کو نوادہ رہائش گاہ پر منگوایا اور اس سے ریپ کیا۔پٹنہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس اقبال احمد انصاری نے جمعہ کو اس معاملے کی سماعت کے دوران ممبر اسمبلی کی ضمانت کی درخواست قبول کر لی،اب راج بلبھ یادو اس معاملے میں جیل سے باہر آ جائیں گے،اس فیصلے سے رکن اسمبلی کے حامیوں میں خوشی دیکھی جا رہی ہے۔مقدمہ درج ہونے کے بعد بحث میں آنے پر ممبر اسمبلی راج بلبھ یادو نے مارچ میں سرینڈرکر دیا تھا،اس کے بعد سے وہ بہار شریف کی جیل میں بند ہیں۔پولیس نے ان کے خلاف چارج شیٹ دائر کر دیا تھا لیکن پٹنہ ہائی کورٹ نے طویل سماعت کے بعد تکنیکی بنیاد پر اس چارج شیٹ کو مسترد کر کے نئے سرے سے الزام تشکیل دے کر ہدایات نالندہ ضلع پولیس کو دی تھی۔راج بلبھ یادو مقدمہ درج ہونے کے بعد کئی دنوں تک فرار رہے تھے جس دوران کورٹ کے حکم پر پولیس نے ان کے گھر کے قرقی کی تھی۔ادھر آر جے ڈی نے بھی ممبر اسمبلی پر لگے الزامات کے بعد انہیں پارٹی سے معطل کر دیا تھا۔


Share: